ابنا: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خود کش بم حملے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 20 سے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ سنيچر کو ہونے والے اس خود کش حملے میں مرنے والوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے جبکہ دیگر مہلوکین میں سے زیادہ تر بظاہر عام شہری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب افغان فوجیوں کو خطرے کا اندازہ ہوا کہ بارود سے بھری ایک گاڑی ان کی طرف آ رہی ہے اور انھوں نے فائرنگ شروع کر دی تو حملہ آور نے گاڑی کو افغان فوج کی ایک گاڑی سے ٹکرا دیا۔ یہ بم دھماکہ اس عمارت کے نزدیک ہوا ہے جہاں قبائلی رہنما آئندہ ہفتے امریکہ سے سکیورٹی کے متعلق ایک معاہدے پر تبادلۂ خیال کرنے والے ہیں۔ اس سکیورٹی معاہدے میں افغانستان سے سنہ 2014 میں زیادہ تر بین الاقوامی افواج کی واپسی کے بعد امریکی فوجیوں کے رک جانے کے متعلق بات چیت ہونی ہے۔ طالبان نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
.......
/169